تازہ ترینجرم کہانیخبریں

نوجوانوں نے 2 ڈاکو مار دیئے، بچائی گئی رقم تماشائی لوٹ کر لے گئے

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بینک سے نکلنے والے 2 نوجوانوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، 2 ملزمان کو انہی کے پستول سے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

مقابلے کے دوران بچائی گئی رقم شہری لوٹ کر لے گئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کورنگی فیصل بشیر میمن کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع بینک الحبیب سے 2 نوجوانوں ابرار اور فیضان نے 50 ہزار روپے نکلوائے تھے۔

دونوں موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ ایک اور موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے ان کا تعاقب کیا اور ویران مقام پر روک کر ان سے رقم لوٹنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق اس دوران ایک نوجوان نے ملزم سے پستول چھین لیا اور اسی پستول سے فائرنگ کر کے دونوں ملزمان کو ہلاک کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اس دوران بینک سے نکلوائی گئی رقم سڑک پر گر گئی، تاہم مقابلے کے دوران تماشہ دیکھنے والے شہریوں میں سے کوئی وہ رقم لے کر رفو چکر ہو گیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق اطلاع ملتے ہی عوامی کالونی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جن کی لاشیں جناح ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button