تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

اب تو بس ہیرو سے اظہار محبت کرنا ہی کام ہے

جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ امالا پال کا کہنا ہے کہ تیلگو فلموں میں ہیروئن کا کام صرف رومانوی بھرے مناظر یا گانوں تک محدود ہوتا ہے، میں ایسی انڈسٹری کے ساتھ کام نہیں کرسکتی۔ 

گزشتہ 10 برسوں سے تامل، ملیالم، کناڈا اور تلگو فلموں میں کام کرنے والی امالا پال نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں تلگو فلموں میں اپنے مختصر کیریئر کے حوالے سے بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ایک تو یہاں خاندانی اجارہ داری کا تصور ہے اور دوسرا یہاں مخصوص خاندانوں کے پرستار ہیں، تو اس وجہ سے یہاں جس قسم کی فلمیں بن رہی ہیں وہ ذرا مشکل معاملہ ہے۔

یاد رہے کہ صرف 17 برس کی عمر میں ملیالم فلم نیلتھامرا سے اپنا فلمی کیریئر شروع کرنے والی امالا، جن کا تعلق کیرالا سے ہے، انہیں تامل فلموں میں اچھا رسپانس ملا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button