تازہ ترینخبریںسیلابپاکستان

پاکستانی معیشت کے خلاف گھناؤنی سازش

پاکستانی معیشت کے خلاف گھناؤنی سازش کا ایک اور نمونہ سامنے آگیا، آٹے کی ایک امدادی بوری کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کر کے پروپیگنڈا کیا گیا کہ غیر ملکی امدادی سامان پاکستان میں دکانوں پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

یہ تصویر چند گھنٹوں کے اندر اندر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو 600 سے زائد مرتبہ ٹیگ کی گئی۔اور ان سے مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان کو امداد نہ دی جائے کیوں کہ امداد دکانوں پر جا رہی ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ یہ تصویر 2014 کی ہے اور یہ تصویر بھارت میں لی گئی تھی۔

ایک اور سچ یہ ہے کہ برطانوی امداد پاکستان میں آج پہنچی جبکہ یہ تصویر کل یعنی ہفتے کے روز ہی وائرل کر دی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button