تازہ ترینخبریںسیلاب

سیلاب متاثرین کیلئے دبئی سے 275 ٹن خوراک لےکر بحری جہاز کراچی پہنچ گیا

سیلاب متاثرین کے لیے یو اے ای حکومت کی جانب سے خوراک پر مشتمل 17 کنٹینرز  بحری جہاز سےکراچی پہنچا دیے گئے۔

یو اے ای قونصل جنرل کے ترجمان کے مطابق ان کنٹینرز  میں 275  ٹن مکمل خوراک کا سامان موجود ہے،  امدادی سامان سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کو پہنچایا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں یو اے ای کی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ ہیں، روز اول سے یو اے ای اور اماراتی ریڈ کریسنٹ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button