تازہ ترینخبریںپاکستان

متاثرینِ سیلاب کے گھروں کی تعمیر کیلئے نقد رقوم دیں گے : وزیرِ اعلیٰ پنجاب

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت متاثرینِ سیلاب کی بحالی کے لیے شب و روز کوشاں ہے، ان کے گھروں کی تعمیر کے لیے نقد رقوم دیں گے۔

صحافیوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ایمرجنسی میں تمام ادویات مفت کر دی گئی ہیں، ریسکیو 1122 سروس کو مزید بہتر بنا دیا ہے۔ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں، روز سوچتا ہوں کہ عوامی فلاح کا کوئی کام کر سکوں۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ صحافیوں کی بہبود کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، پریس کلب کے ممبر صحافیوں کے لیے آپریشن بھی فری کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ صحافیوں کی بہبود کے لیے ایسے قوانین بنائیں گے جو کوئی حکومت تبدیل نہ کر سکے۔ عمران خان کی قیادت میں پنجاب حکومت سب کو سکھ دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button