تازہ ترینخبریںپاکستان

ایبٹ آباد میں موسلا دار بارش کے بعد شہر میں تباہی مچ گئی

ایبٹ آباد شہر میں موسلا دار بارش کے بعد ایوب میڈیکل کمپلیکس ،رہائشی کالونیوں ،مساجد اور مین شاہراہ قراقرم کے اطراف میں تجارتی مراکز مساجد میں پانی داخل ہونے سے تباہی مچ گئی۔ نالوں میں طغںیانی آنے سے سکولز کے طلباء وطالبات ،گاڑیاں ،مین شاہراہ قراقرم اور ملحقہ آبادیوں میں پھنس کر رہ گئے ۔

ایوب میڈیکل کمپلیکس کے حساس وارڈ میں پانی جمع ہونے سے دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو دوسرے وارڈز میں منتقل کیا گیا ۔پانی ذیادہ جمع ہونے سے ریسکیو آپریشن میں بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے شہری علاقوں میں نکاسی آب کے بند نالوں کے باعث موسلا دار بارش سے ایبٹ آباد شہر کے اکثریتی مقامات ڈوب گئے جس کے نتیجہ میں شہریوں ،تاجروں کو لاکھوں روپے کا مالی نقصان ہوا ہے۔

مانسہرہ روڈ پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوا ہے۔ہفتہ کے روز صبح شروع ہونے والی بارش نے مختلف مقامات پر تباہی مچادی ہے۔ جس سے سکول آنے والے درجنوں طلباء وطالبات بھی پھنس کر رہے گئے۔ایبٹ آباد میں ایوب میڈیکل کمپلیکس ،بلال ٹاؤن ،حسن ٹاؤن ،مانسہرہ روڈ ،جنھگی ،جب پل اور پی ایم اے روڈ پر شدید بارش کے بعد نالوں میں طغیانی رہی جس سے بارش کاپانی گھروں اور مساجد اور دکانات میں داخل ہوا ۔

ایوب میڈیکل کمپلیکس میں کارڈیالوجی وارڈ میں پانی داخل ہونے سے داخل مریضوں کو ہنگامی طور پر دوسرے مقام پر منتقل کیا گیا،اور ہسپتال کے داخلی راستوں پر پانی سیلاب کی شکل میں جمع رہا ۔

اسی طرح ریسکیو ون ون ٹو کے اہلکاروں نے 50 سے ذاہد افراد اور 250سو سے ذاہد سکول کے طلبہ وطالبات کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور پانی میں ڈوبی 60سے ذاہد گاڑیوں کو بھی ریسکیو آپریشن کے زریعے ریکور کیا گیا ۔

ریسکیو آپریشن میں مصروف اہلکاروں کو پانی ذیادہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا رہا یے۔ایبٹ آباد میں بارش کے پانی سے متاثر ہونے والے ذیادہ علاقے کینٹ بورڈ کی حدود میں شامل ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button