تازہ ترینخبریںسیلاب

پنجاب میں مزید بارشیں ہوں گی ، الرٹ جاری

پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں اتوار کو داخل ہو گا، جس کی وجہ سے 14 ستمبر تک لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا اور فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مری، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، میانوالی، خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور جھنگ میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا کہ 13 اور 14 ستمبر کے دوران بھکر، لیہ، ڈی جی خان اور مظفر گڑھ میں بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button