تازہ ترینخبریںپاکستان

کامران ٹیسوری ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر بحال

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی میں کامران ٹیسوری کی ڈپٹی کنوینئر کی حیثیت سے بحالی پر کئی ارکان ناراض ہوگئے، سینئر رہنما ڈاکٹر شہاب امام نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔

ڈاکٹر شہاب امام نے کہا ہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو میرا تحریری استعفیٰ جلد بھیج دیا جائے گا۔ ایم کیو ایم قیادت کے حالیہ فیصلوں سے مطمئن نہیں ہوں اور غلط فیصلوں پر بطور احتجاج استعفیٰ دے رہا ہوں۔ ایم کیو ایم کے دیگر کئی ہم خیال بھی ہیں جو پارٹی فیصلوں سے مطمئن نہیں ہیں۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کی ایم این اے کشور زہرہ نے شکوہ کیا ہے کہ وہ خاموشی سے کیے گئے فیصلوں سے متفق نہیں۔چند لوگوں کی خواہشوں کو رابطہ کمیٹی، جنرل ورکرز اجلاس کی رائے کہا جا رہا ہے۔

اس کے برعکس کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پارٹی میں میری شمولیت کی توثیق خالد مقبول صدیقی نے کی ہے، ارکانِ رابطہ کمیٹی کے اعتراضات پر ایم کیو ایم ہی مؤقف دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button