تازہ ترینخبریںسیلاب

سب زیادہ متاثرہ پاکستان کا عالمی درجہ حرارت بڑھانے میں کوئی قصور نہیں : انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی درجہ حرارت بڑھانے میں پاکستان کا قصور نہیں لیکن پاکستان اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، دنیا آگے آئے  اور پاکستان کی مدد کرے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کا ابتدائی نقصان تیس ارب ڈالرز کا ہوگیا ہے اور یہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ یہ یکجہتی کا نہیں انصاف کا تقاضا ہے، عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرے خاص طور پر وہ ملک جنہوں نے درجہ حرارت بڑھا کر زمین کو نقصان پہنچایا ہے۔ ہم نے فطرت کے خلاف جنگ کی، فطرت نے تباہ کن انداز میں  پلٹ کر ہم پر  وار کیا لیکن زیادہ نقصان اسے پہنچایا جس کا قصور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج جہاں پاکستان کھڑا ہے کل وہاں آپ کا ملک ہوسکتا ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا اور فوری روکنا ہو گا۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے قرضوں کی واپسی میں پاکستان کی مدد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کا ابتدائی نقصان تیس ارب ڈالرز ہوچکا ہے، جو آگے جا کر مزید بڑھ سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button