تازہ ترینخبریں

ایشیا کپ : سری لنکا نے پاکستان کو با آسانی شکست دے دی

یو اے ای میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں  سری لنکا  نے پاکستان کو با آسانی 5  وکٹوں سے شکست دے دی۔

سری لنکا نے پاکستان کا 122 رنز کا ہدف 17 اووز  میں 5 وکٹوں پر پورا کرلیا،پاتھم نسنکا 55 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اس کے علاوہ بھانوکا راجاپکسا نے 24 ، کپتان داسن شانکا نے 21 اور دھننجایا ڈی سلوا نے 9 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور حارث رؤف نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عثمان قادر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

سری لنکن بولرز کے سامنے قومی بیٹرز جم کر نہ کھیل سکے، پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بابر اعظم 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ محمد نواز 26  محمد رضوان 14 فخر زمان اور افتخار 13،13 اور خوشدل شاہ 4  رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا نے 3 جبکہ مادوشان اور ٹھیکشانا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں،شاداب خان اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ، ان کی جگہ عثمان قادر اور حسن علی ٹیم میں شامل  تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

بھارت سپر فور مرحلے میں 3 میں سےصرف ایک میچ جیت سکا جبکہ افغانستان کو اپنے تینوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر کو ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button