تازہ ترینخبریںدنیا

شمالی کوریا نے ایٹمی حملہ کرنے کا قانون منظور کرلیا

شمالی کوریا نے ملکی سلامتی کیلئے فوری اور خودکار ایٹمی حملہ کرنے کا قانون منظور کرلیا۔

سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق کم جونگ اُن کا کہنا ہے کہ نئے قانون سےجوہری ہتھیاروں کی حامل ریاست کی حیثیت ناقابل واپسی ہو گئی۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر سخت پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے 2006 سے 2017 کے درمیان 6 جوہری تجربات کیے ہیں۔

شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی فوجی صلاحیت کو آگے بڑھانا جاری رکھا۔

کم جونگ اُن نے 2019 میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ غیر نتیجہ خیز ملاقاتوں کے بعد طویل فاصلے تک مار کرنے والے جوہری میزائلوں کے تجربات بھی کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button