ویڈیو: خاتون کی موبائل فون کیلیے ڈاکو سے لڑائی

بھارت میں خاتون نے موبائل چھیننے کی کوشش ناکام بنادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے بدر پور علاقے میں ایک خاتون نے مبینہ طو رپر ایک ڈاکو سے مقابلہ کیا جس نے اس کا موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔
واقعے کی ویڈیو قریب لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔
کلپ میں خاتون کو اس شخص سے لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو مبینہ طور پر اس کا فون چوری کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
خاتون نے اس شخص کو ٹی شرٹ سے پکڑ لیا جس کے بعد فون زمین پر گرا تو ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایشا پانڈے نے کہا کہ 4 ستمبر کی رات تقریباً 11.30 بجے اس واقعہ کے بارے میں ایک کال موصول ہوئی۔
دہلی کے علاقے ٹکری کی رہنے والی یہ خاتون تاج پور پہاڑی میں اپنے دوست سے ملنے جا رہی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
#WATCH | Delhi: Case filed after a woman who was, on Sept 4, visiting a friend in Tajpur Pahari, Badarpur showed bravado as she caught a man, who was trying to snatch her phone, by his T-shirt & got her phone back. Snatcher then ran away; further probe on: Police
(CCTV visuals) pic.twitter.com/t5msORWQkv
— ANI (@ANI) September 8, 2022