تازہ ترینخبریںپاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، ہم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں برقرار رہیں گی ، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی آئندہ 15 دنوں کیلئے برقرار رہیں گی۔ پیٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی، ڈیزل کی قیمت 227.80 فی لیٹر برقرار رہے گی، اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے76 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی، مٹی کے تیل کی قیمت 171 روپے  83 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ یکم سے15جنوری تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button