18 ستمبر 2019
تازہ ترین
 جعلی  اکاؤنٹس کیس ، زرداری اور فریال  کی عبوری ضمانت میں ایک روز کی توسیع

جعلی اکاؤنٹس کیس ، زرداری اور فریال کی عبوری ضمانت میں ایک روز کی توسیع

ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں ایک روز کی توسیع کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر پر مشتمل بینچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں عبوری ضمانت کی توسیع کے لئے آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواستوں کی سماعت کی۔آصف زرداری اور فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے موقف اختیار کیا کہ آصف زرداری پر منی لانڈرنگ کا الزام لگایا گیا جس میں کوئی حقیقت نہیں، کہا گیا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی، آصف زرداری پر نہیں بلکہ زرداری گروپ نامی کمپنی پربینفشری ہونے کا الزام ہے، آصف زرداری اس کمپنی کے ڈائریکٹر بھی نہیں بلکہ صرف شیئر ہولڈر ہیں، اس کی ڈائریکٹر فریال تالپور تھیں۔آصف زرداری پر کرپشن یا اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام نہیں، ان پر الزام ہے کہ آصف علی زرداری نے جعلی بینک اکاؤنٹس سے رقم حاصل کی، ایف آئی آر کے مطابق آصف زرداری کا جعلی بینک اکاؤنٹس سے کوئی تعلق نہیں۔نیب پراسیکوٹر جہانزیب بھروانہ نے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کے حکم پر تمام تحقیقات کیں، جے آئی ٹی نے 32 اکاؤنٹس کی تحقیقات کیں،ان اکاؤنٹس سے ہزاروں بینک اکاؤنٹس کا لنک ملا، تمام دستاویزات شواہد کے طور پر موجود ہیں، جعلی اکاؤنٹس سے کی گئیں ہزاروں ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ موجود ہے، سپریم کورٹ نے نیب کو مکمل تحقیقات کرکے ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا، جے آئی ٹی کا مکمل ریکارڈ نیب میں مزید انکوائری کے لیے جمع ہوا۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کا کردار اعانت جرم ہے، جعلی اکاؤنٹس ٹرانزیکشنز میں آصف زرداری اور فریال تالپور نے معاونت کی،جعلی اکاونٹس ٹرانزیکشنز میں زرداری گروپ کا اہم کردار ہے، آصف زرداری اور فریال تالپور زرداری گروپ کے شئیر ہولڈر بھی ہیں۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار صحیح کہتے ہیں آپ ہراساں کررہے ہیں، ہم ڈیڑھ گھنٹے سے دلائل سن رہے ہیں اور آپ رکارڈ ہی نہیں لائے،کیا ہم ان کو ضمانت دے دیں؟ کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کریں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب سے کیس کا ریکارڈ طلب کر تے ہوئے آئندہ سماعت تک آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا، کیس کی اگلی سماعت جمعرات کو ہوگی۔ قبل ازیں سابق صدر آصف زرداری نے چیئرمین نیب ویڈیو میں پیپلزپارٹی کے ملوث ہونے کی تردید کردی۔ سابق صدر آصف علی زرداری جعلی بینک اکائونٹس کیس میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تو اس موقع پر صحافی نے ان سے پوچھا کہ شیخ رشید کہتے ہیں چیئرمین نیب کی متنازع ویڈیو کے پیچھے پیپلزپارٹی کا ہاتھ ہے؟۔ اس پر سابق صدر آصف زرداری نے قہقہہ لگاتے ہوئے جواب دیا کہ ہم ایسے کام نہیں کرتے۔ آصف زرداری سے پوچھا گیا کہ کیا آپ چیئرمین نیب کا متبادل ڈھونڈ رہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ جس سرکار نے ڈھونڈنا ہے وہ خود ڈھونڈے۔ واضح رہے کہ چیرمین نیب جاوید اقبال کی مبینہ آڈیو ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں وہ خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی گفتگو کررہے ہیں تاہم نیب نے اس ویڈیو کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ ویڈیو بنانے والی خاتون طیبہ اور ان کے شوہر فاروق کے خلاف نیب ریفرنس بھی دائر کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟