24 مئی 2019
تازہ ترین
زرافہ معدومی کا شکار جانور

زرافہ معدومی کا شکار جانور

امریکی ادارے وائلڈ لائف سمیت عالمی ادارے زرافہ کو معدومی کے شکار جانوروں کی فہرست میں شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں زرافہ کی بڑھتی نسل کشی کے پیش نظر اسے  معدوم ہوتی نسل کی فہرست میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے اور عین ممکن ہے کہ جلد زرافہ کو اس فہرست میں شامل کرلیا جائے۔ افریقہ میں پائے جانے والے لمبی گردن کے حامل معصوم اور بے ضرر جانور زرافہ کے کھال اور گوشت کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لئے بیداری سے شکار کیا جا رہا ہے جس کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدامات میں بھی کافی جھول ہیں۔ امریکہ فوری طور اپنے ملک میں زرافہ کی درآمد پر پابندی عائد کرنے بھی غور کر رہا ہے، امریکی ادارے فش اینڈ وائلڈ لائف سروس کا زرافہ کو معدوم جانور کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ اب آخری مرحلے میں ہے۔ چند برسوں سے زرافہ کی تعداد میں تیزی سے کمی واقع ہورہی ہے اور 1980 سے اب تک 40 فیصد کمی واقع ہوئی، فطرت کے تحفظ کے لئے کام کرنے والے ادارے آئی یو سی این پہلے ہی زرافہ کو معدومی کے شکار جانوروں کی فہرست میں شامل کرچکا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟