23 جولائی 2019
تازہ ترین
ہزاروں سال پرانا 5 کلو وزنی ہاتھی کا دانت بر آمد

ہزاروں سال پرانا 5 کلو وزنی ہاتھی کا دانت بر آمد

برطانیہ کی کائونٹی ڈیوون سے ہزاروں سال پرانا، ساڑھے 5 کلو وزنی اور ڈیڑھ فٹ لمباہاتھی کا دانت دریافت ہوا ، جسے مکمل جانچ کے بعد سائیڈ مائوتھ میوزیم میں رکھا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بزرگ برطانوی جوڑے کو یہ دانت اپنے گھر کے باغیچے سے ملا، سٹیفن اور ان کی اہلیہ سٹیلا نے بتایا کہ 1974 میں بھی یہاں سے ایسا ہی ہاتھی کا دانت ملا تھا تاہم وہ چھوٹا تھا اور وہ محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے سے کردیا تھا۔ کائونٹی کی انتظامیہ نے بتایا کہ بزرگ جوڑے نے یہ دانت بھی محکمہ وائلڈ لائف کو دے دیا ،  جسے مکمل جانچ کے بعد سائیڈ مائوتھ میوزیم میں رکھا جائے گا۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟