22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
زاہد احمد کا دوہری شخصیت میں مبتلا کردار

زاہد احمد کا دوہری شخصیت میں مبتلا کردار

 پاکستانی ماڈل، آر جے اور ڈرامہ ایکٹر زاہد احمد عیدالفطر کے بعد شروع ہونے والی ڈرامہ سیریل عشق زہے نصیب میں دوہری شخصیت رکھنے والے ایک نوجوان کا کردار ادا کریں گے، جو شاید ان کی زندگی کا مشکل ترین کردار بھی ہوگا۔ اپنی مردانہ وجاہت کے باعث شہرت رکھنے والے زاہد احمد اس ڈرامے میں سمیر نامی ایک ایسے مالدار نوجوان کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو دوہری شخصیت کے نفسیاتی مسئلے (split personality disorder) کا شکار ہے۔ عام حالات میں گرج دار آواز اور مردانہ انداز رکھنے والے سمیر کو جب دورہ پڑتا ہے تو وہ خود کو ایک لڑکی محسوس کرنے لگتا ہے؛ اور اس حالت میں اپنا نام  سمیرا بتاتا ہے۔ زاہد احمد کیلئے اس ڈرامے میں سب سے بڑا چیلنج یہی ہے کہ وہ اپنے کردار کے دونوں پہلوئوں کے ساتھ کس طرح انصاف کرتے ہیں کیونکہ  سمیر کا تقاضا ہے کہ وہ خاندانی رئیس زادے بلکہ فیوڈل لارڈ کی طرح برتائو کریں جبکہ  سمیرا کی کیفیت میں ان کے چہرے مہرے سے لے کر باڈی لینگویج اور مکالموں کی ادائیگی تک میں بھرپور نسوانیت کا اظہار لازمی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟