24 مئی 2019
تازہ ترین
تربوز  پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اہم غذا

تربوز  پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اہم غذا

 پھل ہو یا سبزیاں موسم کی خصوصیات کے مطابق ان کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ ان میں سے ایک پھل تربوز بھی ہے جس کی بے شمار خصوصیات میں صحت مند فرد کو توانائی اور گرمی کے سخت موسم سے لڑنے کی طاقت مہیا کرنا ہے، وہاں کئی بیماریوں کے علاج کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ دل انسانی جسم میں بنیادی اہمیت کا حامل عضو ہے تاہم آج کل اس کی بیماری اتنی عام ہو گئی ہے کہ بوڑھے تو بوڑھے، جوان اور بچے بھی اس سے متاثر ہوتے نظر آ رہے ہیں، اس کے علاج کے لئے دوائوں کا استعمال نہ صرف جیب پر بھاری ہوتا ہے بلکہ ان دوائیوں کے سائڈ ایفیکٹ بھی بہت ہیں، لہٰذا دل کے امراض سے بچنے کے لئے گھریلو ٹوٹکا استعمال کرنا چاہئے اور اس کا حل بھی تربوز اور دیگر پھلوں میں چھپا ہواہے۔ تربوز میں موجود لائی کوپین نامی اجزا دل کے امراض کے لئے انتہائی مفید ہیں اور ایک تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس کے استعمال سے دل کے امراض کو کم کیا جاسکتا ہے۔ گرمی کے موسم میں پیاس انسان کو بے حال کر دیتی ہے، پسینے کی صورت میں ہماری نمکیات جسم سے خارج ہوجاتے ہیں ، اس لئے پانی کی کمی یا اس کے نتیجے میں ہونے والی بیماریوں کے لئے تربوز انتہائی فائدہ مند ہے جو جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ غذائیت بھی فراہم کرتا ہے۔ تربوز کے آزمودہ فوائد میں بالوں کے مسائل کا حل بھی موجود ہے، اس میں پایا جانیوالا وٹامن اے جلد کے لئے بہت مفید ہے لہٰذا صرف تربوز کا ایک کپ وٹامن اے کی روزمرہ کی ضرورت کو پورا کرتا ہے جبکہ تربوز بالوں کو بھر پور موسچرائزر بھی فراہم کرتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟