24 مئی 2019
تازہ ترین
تیل کا نیا ذخیرہ ضلع راولپنڈی کے غوری بلاک سے دریافت

تیل کا نیا ذخیرہ ضلع راولپنڈی کے غوری بلاک سے دریافت

 تیل کا نیا ذخیرہ ضلع راولپنڈی کے غوری بلاک سے دریافت کر لیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق، تیل کا ذخیرہ ضلع راولپنڈی کے غوری بلاک سے دریافت ہوا، ابتدائی نتائج کے مطابق کنویں سے یومیہ 372  بیرل تیل نکل رہا ہے، تیل کا ذخیرہ ماری پیٹرولیم کمپنی نے دریافت کیا۔  یاد رہے کچھ روز قبل بحیرہ عرب میں کیکڑا بلاک میں زیر سمندر تیل کی تلاش کا کام تکنیکی خرابی کے باعث معطل کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق تکنیکی خرابی ڈرلنگ کے دوران پیش آئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ممکنہ طور پر بٹ یا رگ راڈ میں آنے والی تکنیکی خرابی کے باعث سمندر میں تیل کی تلاش کا کام عارضی طور پر معطل کیا گیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟