20 جولائی 2019
تازہ ترین
ثانیہ مرزا اور وینا ملک میں لفظی جنگ جاری

ثانیہ مرزا اور وینا ملک میں لفظی جنگ جاری

ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر جہاں پاکستانی شائقین مایوسی کا شکار ہیں وہیں میچ سے قبل وائرل ہونے والی شیشہ بار کی ویڈیو نے نیا تنازع کھڑا کر دیا اور اسی ویڈیوکے باعث کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور اداکارہ وینا ملک کے درمیان لفظی جنگ اب شدت اختیار کر چکی ہے۔ میچ سے قبل کھلاڑیوں کی شیشہ بار میں موجودگی پر جہاں لوگ کھلاڑیوں پر شدید غصہ ہیں، وہیں وینا ملک نے ثانیہ مرزا کو ازہان ملک(شعیب ثانیہ کے بیٹے) کو شیشہ بار میں لے جانے پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ثانیہ میں آپ کے بچے کے لئے بہت فکر مند ہوں، تم لوگ اسے شیشہ بار میں لے گئے کیا وہ خطرناک جگہ نہیں ہے؟ اور جہاں تک میں جانتی ہوں آرچیز میں زیادہ تر جنک فوڈ ملتا ہے جو ایتھلیٹ کے لئے بالکل بھی صحیح نہیں ہے۔ تمہیں ضرور اس بارے میں معلوم ہوگا  کیونکہ تم خود ایک ایتھلیٹ ہونے کے ساتھ ایک ماں بھی ہو۔ تاہم ثانیہ مرزا کو وینا ملک کی فکر مندی بالکل بھی پسند نہیں آئی اور انہوں نے وینا کو ٹویٹر پر ہی کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ وینا میں اپنے بچے کو شیشہ بار میں لے کر نہیں گئی تھی، اس کے علاوہ اس بات سے تمہارا یا کسی اور کا کوئی لینا دینا نہیں، میں اپنے بچے کا خیال کسی اور سے زیادہ بہتر انداز میں رکھ سکتی ۔ دوسری بات میں نہ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کی ڈائٹیشن (کھلاڑیوں کی غذائی ماہر) ہوں اور نہ ہی ان کی ماں  یا پرنسپل ہوں۔ اس کے ساتھ ہی  ثانیہ مرزا نے وینا ملک کے ماضی میں  میگزین کور کے لئے کیے گئے فوٹو شوٹ کو لے کر وینا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر میں آپ کی جگہ  ہوتی تو آپ کے بچوں کے لئے زیادہ فکر مند ہوتی کہ وہ لوگ کہیں یہ فوٹوشوٹ نہ دیکھ لیں، کیا آپ کو نہیں معلوم کہ وہ زیادہ خطرناک تھے، تاہم فکر مند ہونے کے لئے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ بعد ازاں ثانیہ مرزا کو شاید اپنے الفاظ کی سنگینی کا اندازہ ہوگیا اور انہوں نے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔ لیکن وینا ملک کو اپنا ماضی کھنگالا جانا بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے ثانیہ مرزا کو دوبدو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے مہذب انداز میں صرف اپنی فکر مندی ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی۔  تاہم آپ کی ٹویٹس سے دنیا پر آپ کا اصلی چہرہ واضح ہوگیا۔ پیاری بھابھی، کسی کی ذاتی زندگی پر حملے کرنا اور نہایت پستی میں گرجانا آپ کو کہیں کا نہیں چھوڑے گا۔ وینا ملک نے مزید کہاکہ  میں پچھلے 5 برسوں سے فلم انڈسٹری کا حصہ نہیں ہوں، میں تین بار خانہ کعبہ جاکر رو روکر اپنے کئے کی معافی مانگ چکی ہوں، اب مجھ میں بہت زیادہ بہتری آچکی ہے۔ میں ہزار بار کہہ چکی ہوں کہ وہ فوٹوشوٹ کیا گیا تھا لیکن پھر بھی یہ لوگ سوچتے ہیں کہ میں آسان نشانہ ہوں، میری کردار کشی کرنا آسان ہے اور میرے ماضی کو یاد دل اکر یہ لوگ مجھے چپ کرا سکتے ہیں لیکن میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ اب یہ نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ وینا نے ثانیہ مرزا کے ڈیلیٹ کئے ہوئے ٹویٹ کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تھوڑی ہمت پکڑو اور اپنے ٹویٹس ڈیلیٹ مت کرو، قسمت سے ٹیکنالوجی بہت آگے بڑھ چکی ہے اور لوگ اپنے کئے ہوئے کو چھپا نہیں سکتے۔ ثانیہ بھی کسی سے کم نہیں، انہوں نے وینا کی ٹویٹس کے جواب میں کہاکہ  آپ  کو اپنی مایوسی اور تنائو کو باہر نکالنے کے لئے کوئی دوسرا راستہ استعمال کرنا چاہئے، سکون سے رہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟