24 مئی 2019
تازہ ترین
تبدیلی وزرا،سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

تبدیلی وزرا،سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

 وزیر خزانہ اسد عمر سمیت متعدد وفاقی وزرا کی تبدیلی کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔  کئی روز سے منفی زون میں رہنے کے بعد جمعے کے پہلے کاروباری سیشن میں انڈیکس میں 633 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق وزیرخزانہ کے مستعفی ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیریقینی کی کیفیت ختم ہوگئی کیونکہ مارکیٹ میں طویل عرصے سے وزیرخزانہ کی تبدیلی سے متعلق خبریں زیرگردش تھیں۔ اسٹاک ایکسچینج کے ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے، جن کی ریکوری کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹرحفیظ شیخ کی بطورمشیرخزانہ تقرری سے سرمایہ کار توقع کررہے ہیں کہ وہ مختصرمدت میں آئی ایم ایف کے ساتھ بیل آوٹ کی ڈیل کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے، جس سے معیشت میں مزید بہتری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟