24 مئی 2019
تازہ ترین
سرسوں کا تیل روکھے بالوں کا علاج

سرسوں کا تیل روکھے بالوں کا علاج

بالوں کی صحت کو بہتر بنانے اور انہیں ہر طرح کے مسائل سے بچانے کے لئے تیل کا استعمال بہترین ہے ۔ یہ بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے اور سر کی جلد اور بالوں کو خشکی ،  سکری اور روکھے پن سے محفوظ رکھتا ہے ۔ اگر آپ کے بال روکھے اور خشک ہیں تو سرسوں کا تیل بالوں کو بہتر بنانے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے ۔ اس میں شامل اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی کثیر مقدار بالوں کی نشوونما میں مدد دیتی ہے ۔ سرسوں کا تیل بالوں کے لئے بہترین کنڈیشنر کا کام کرتا ہے ۔ سر کی جلد پر سرسوں کے تیل کا مساج خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے، اس طرح یہ سر کی جلد اور بالوں کی خشکی کو دور کرکے انہیں نرم و ملائم اور چمکدار بناتا ہے ۔ بالوں کی بہتر نشوونما اور خوبصورتی کے لئے آپ تیل کے ساتھ دہی کو بھی شامل کر سکتے ہیں ۔ ایک پیالے میں دہی اور تیل کو اچھی طرح مکس کریں اور سر کی جلد پر لگائیں ۔ ایک تولیہ لے کر اسے گرم پانی میں ڈبوئیں اور جب  وہ مکمل طور پر گیلا ہو جائے تو نچوڑ کر سر پر لپیٹ لیں ۔ تیس سے چالیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں اور پھر کسی اچھے شیمپو سے بال دھولیں ۔ یہ ہیئر ماسک فریزی ہیئرز سے نجات دلانے کے لئے بہترین ثابت ہوگا ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟