18 اکتوبر 2019
تازہ ترین
سرفراز کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کرنے کا امکان

سرفراز کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کرنے کا امکان

سرفراز احمد کو ٹی ٹوینٹی ٹیم کی قیادت تک محدود کرکے اگلے برس آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ تک ذمہ داریاں دیئے جانے کا امکان ہے۔  بورڈ حکام چارسال بعد بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کو سامنے رکھ کر کپتان سمیت تمام ٹیم انتظامیہ کے تقرر کے خواہشمند ہیں۔ نئے ڈھانچہ  میں اب طویل المدت کپتان کے اعلان  سمیت  تمام  کوچنگ سٹاف کو بھی  ذمہ داریاں اسی پلاننگ کے ذریعے سونپنے کی تجویز ہے۔ قومی ٹیم کے تمام کوچنگ سٹاف کا معاہدہ ورلڈکپ تک کا تھا، اب نئے سرے سے تقرریاں ہوں گی جس کے لئے ہیڈ کوچ، بائولنگ کوچ، بیٹنگ کوچ اور دوسرے عہدوں کے لئے اگلے چند روز میں اشتہار جاری کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرنے والے مکی آرتھر کو بھی ازسرنو اپلائی کرنا ہوگا۔ پی سی بی کے رولز کے مطابق ایک لاکھ روپے سے زیادہ تنخواہ  پانے والوں کے تقرر سے پہلے اشتہار دینا لازمی ہے،  جس کے بعد انٹرویو ز کے ذریعے تقرر کیا جاتا ہے۔ ماضی میں اس طریقہ  کار کی مکمل پاسداری نہیں کی گئی، تاہم موجودہ انتظامیہ نے اس بار  تمام تقرریاں اسی فارمولے سے کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہیڈکوچ اور دوسرے کوچنگ سٹاف کو چارسالہ کنٹریکٹ آفر کرتے وقت مختلف ٹارگٹ دیئے جائیں گے، غیرتسلی بخش کارکردگی کی صورت میں بورڈ کو کنٹریکٹ ختم کرکے فارغ کرنے کا اختیار حاصل ہوگا،چار سالہ معاہدہ دینے کا مقصد ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانے کے ساتھ کوچنگ سٹاف کو جاب کی سیکیورٹی کے ساتھ مکمل اعتماد دینا ہے تاکہ ہر آفیشل یکسوئی کے ساتھ ذمہ داریاں نبھا کر ٹیم کی کارکردگی میں مستقل مزاجی لانے میں اپنا کردار ادا کر سکے۔ دوسری جانب بورڈ حکام نے سیریز ٹو سیریز کپتان کی تقرری کے بجائے لمبے عرصے کے لئجے کپتان کا انتخاب کرنے کا فیصلہ کیا ۔ سرفراز احمد کے مستقبل کے حوالے سے ابھی تک مختلف تجاویز پر غورجاری ہے جن میں  انہیں صرف ٹی ٹوینٹی ٹیم کی قیادت تک محدود کرکے اگلے برس آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک ذمہ داریاں دی جاسکتی ہیں۔ ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کے لئے کسی اور کھلاڑی  کا بطور کپتان  چار سال تک  انتخاب کئے جانے کا امکان  اور اس کی تقرری بھی  پرفارمنس سے مشروط ہوگی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟