15 ستمبر 2019
تازہ ترین
سرفراز کی بھارتی ٹیم کیخلاف جشن منانے کی درخواست مسترد

سرفراز کی بھارتی ٹیم کیخلاف جشن منانے کی درخواست مسترد

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھارت کیخلاف میچ میں وکٹوں کے حصول پر مختلف انداز سے جشن منانا چاہتے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کپتان سرفراز احمد کی درخواست مسترد کر دی گئی، جو 16 جون کو مانچسٹر میں ورلڈ کپ میچ کے دوران بھارت کیخلاف وکٹوں کے حصول پر مختلف انداز سے جشن منانے کی خواہش رکھتے تھے ، تا کہ بھارتی ٹیم کو موثر جواب دیا جائے جس نے رواں برس مارچ میں آسٹریلیا کیخلاف رانچی میں فوجی کیپس پہن کر شرکت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پاکستانی ٹیم کی جانب سے کی جانے والی حالیہ درخواست مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ان معاملات کے بجائے کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھی جائے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نہیں چاہتے کہ پڑوسی ملک سے تعلقات مزید خراب ہوں جو حالیہ برسوں میں کافی کشیدہ رہے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟