24 اگست 2019
تازہ ترین
سرفراز کی بائولرز سے بہتر کارکردگی کی امید

سرفراز کی بائولرز سے بہتر کارکردگی کی امید

سرفراز احمد نے بائولرز سے بہتر کارکردگی کی امیدیں وابستہ کرلیں۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے مثبت کرکٹ کھیلی، آخری اوورز میں بہتر بائولنگ نہیں کرسکے، اس ضمن میں کام کرنے کی ضرورت ہے، بائولرز میں اتنی صلاحیت ہے کہ کم بیک کرسکیں، امید ہے کہ تیسرے ون ڈے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شکست کے باوجود کئی مثبت چیزیں سامنے آئیں، فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے غیر معمولی اننگز کھیلی،اوپنر کا نیچرل انداز میں کھیلنا اور کامیاب ہونا ٹیم کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے، بابر اعظم نے بھی ان کا اچھا ساتھ نبھایا، آصف علی نے میچ کی صورتحال کے مطابق بہترین اننگزکھیلی، اسی مثبت سوچ کے ساتھ ہم تیسرے ون ڈے کیلئے میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ بھرپور بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کررہے ہیں، امید ہے کہ محمد عامر آخری 2 ون ڈے میچز کیلئے دستیاب ہوں گے۔ دوسری جانب قومی کرکٹرز نے برسٹل میں بھرپور مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا، وارم اپ کے بعد فیلڈنگ کا طویل سیشن ہوا، سلپ اور گلی میں تیز گیندوں کی خاص طور پر پریکٹس کرائی گئی، بولنگ کوچ اظہر محمود نے پیسرز پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے لائن اور لینتھ بہتر بنانے پرکام کیا، بیٹسمین جارحانہ اسٹروکس کھیلنے کیلئے کوشاں نظر آئے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟