16 جون 2019
سرفراز کی عدم دستیابی پر بابر اعظم متبادل وکٹ کیپر

سرفراز کی عدم دستیابی پر بابر اعظم متبادل وکٹ کیپر

  سرفراز احمد کے عدم دستیاب ہونے کی صورت میں بابر اعظم کو متبادل وکٹ کیپر کا کردار نبھانا پڑ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم گلوز سنبھال سکتے ہیں، ان کے تینوں کزن کامران اکمل، عمراکمل اور عدنان اکمل وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں، بابر اعظم خود بھی کیپنگ کرتے رہے ہیں، بعد ازاں انہوں نے پوری توجہ بیٹنگ پر مرکوز کردی تھی۔ دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ کسی ہنگامی صورتحال کیلئے محمد رضوان کو بھی انگلینڈ بھجوایا جا رہا ہے، ورلڈکپ سکواڈ سے ڈراپ ہونے والے فہیم اشرف کو بھی وہاں رکھنے کا فیصلہ ہوا تھا لیکن آل رائونڈر نجی مسائل کی وجہ سے وطن واپس آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ عابد علی کو سکواڈ سے ہی باہر کئے جانے کے بعد پاکستان کیلئے یہ امر باعث تشویش ہے کہ اگر سرفراز احمد انجری یا کسی اور وجہ سے دستیاب نہ ہوئے تو وکٹ کیپنگ کون کرے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟