15 نومبر 2019
تازہ ترین
 سربراہ شمالی کوریا کے وعدے  پر بھروسہ ہے، ٹرمپ

 سربراہ شمالی کوریا کے وعدے  پر بھروسہ ہے، ٹرمپ

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں بھروسہ ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے جو عدے کئے ہیں اسے وہ پورا کریں گے۔ امریکی صدر نے شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربوں سے متعلق خدشات کو مسترد کرتے ہوئے شمالی کوریا پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا نے چند جھوٹے میزائل فائر کئے ،جس سے ان کے کچھ لوگ اور دیگر پریشان ہوئے، تاہم ان میزائل تجربات نے انہیں کچھ نہیں کیا، شاید کم جونگ نے مجھے سگنل دیا ہے۔ امریکی صدر ان دنوں جاپان کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے وزیراعظم شنزو ایبے سے ہونے والی ملاقات کے دوران شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام پر بات کئے جانے کا بھی امکان ہے۔ امریکی صدر گولف کھیلنے کے لئے موبارا کنٹری کلب پہنچے جہان ان کا استقبال جاپانی وزیراعظم نے کیا، ڈونلڈ ٹرمپ اور شنزوایبے وہاں سے ایک گاڑی میں روانہ ہوئے جس کی ڈرائیونگ جاپانی وزیر اعظم نے خود کی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟