20 ستمبر 2019
تازہ ترین
سری دیوی کے قتل کی خبروں پر بونی کپور کا ردعمل

سری دیوی کے قتل کی خبروں پر بونی کپور کا ردعمل

بالی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور کا اہلیہ کے قتل کے حوالے سے بے بنیاد خبروں پر جواب سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ روز قبل کیرالہ جیل کے ڈی جی پی نے لرزہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی موت حادثاتی نہیں تھی بلکہ ان کا قتل کیا گیا تھا۔ سری دیوی کے قتل کے حوالے سے وائرل ہونے والی خبروں سے متعلق بونی کپور نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کی بے بنیاد خبروں پر کوئی ردعمل دینا نہیں چاہتے، نہ ہی ردعمل دینے کی ضرورت سمجھتے ہیں کیونکہ اس طرح کی خبریں مسلسل آرہی ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ یہ کسی کے دماغ کی بنائی ہوئی کہانیاں ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟