20 ستمبر 2019
تازہ ترین
صومالیہ، ہوٹل پر خودکش حملہ، 12افراد جاں بحق

صومالیہ، ہوٹل پر خودکش حملہ، 12افراد جاں بحق

جنوبی صومالیہ کے شہر میں ہوٹل پر خودکش حملے اور فائرنگ سے خاتون صحافی سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صومالیہ کے ساحلی شہر کسمایو میں پورٹ پر واقع ہوٹل میں ایک خودکش بمبار بارود سے بھری گاڑی لے کر جاگھسا جبکہ ساتھ ہی مسلح شخص نے عمارت میں اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔ حملے میں صومالی  نعاد کینیڈین خاتون صحافی اور ان کے شوہر سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے جبکہ مرنے والوں میں سابق مقامی وزیر بھی شامل ہے۔ شدت پسند گروپ الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے وقت ہوٹل آئندہ انتخابات سے متعلق اجلاس جاری تھا جس میں مقامی سیاسی رہنما شریک تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق ہوٹل کے اندر سے پہلے فائرنگ کی آوازیں جس کے بعد ایک کار بم دھماکے سے پھٹ گئی۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد چار مسلح افراد کو مارا جاچکا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟