19 ستمبر 2019
تازہ ترین
سوئی زن ہٹیٹ  مس یونیورس میانمار 2019 قرار

سوئی زن ہٹیٹ مس یونیورس میانمار 2019 قرار

میانمار کے شہر ینگون میں سالانہ مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جہاں 21 سالہ حسینہ سوئی زن ہٹیٹ نے مس یونیورس میانمار 2019 کا تاج سر پر سجا لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مقابلے میں ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی 26 حسینائوں نے حصہ لیا۔ فائنل رائونڈ کیلئے 6 حسینائوں کا انتخاب کیا گیا جہاں ججز اور حاضرین کے متفقہ ووٹ کے بعد 21سالہ حسینہ نے مس یونیورس میانمار 2019 کا ٹائٹل جیت لیا۔ اس مقابلے میں حاضرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ٹیلی وږن پر بھی لاکھوں افراد نے یہ ایونٹ براہ راست دیکھا۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟