25 اگست 2019
تازہ ترین
 سینیگال اور الجزائر فائنل میں پہنچ گئے

 سینیگال اور الجزائر فائنل میں پہنچ گئے

 فٹبال کا افریقہ کپ آف نیشنز میں سینیگال اور تنزانیہ کا سیمی فائنل سنسنی خیز ثابت ہوا، دونوں ٹیموں کی پنلٹیز ضائع ہونے کے بعد اون گول نے سینیگال کو فتح دلا دی، الجزائر نے نائجیریا کو دو ایک سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ افریقی ممالک کے درمیان فٹبال کا میگا ایونٹ، پہلے سیمی فائنل میں سینیگال اور تنزانیہ میں مقابلہ ہوا۔ میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا، تابڑ توڑ حملوں میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے فائول ہوئے۔ پنلٹیز ملنے اور ضائع ہونے سے مقابلہ سنسنی خیز ہوا، اضافی وقت میں تنزانیہ کے اون گول کا سینیگال کو فائدہ ایک صفر سے فائنل کا ٹکٹ مل گیا۔ دوسرے میچ میں الجزائر نے نائیجریا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ ایک ایک سے برابر میچ کے انجری ٹائم میں گول نے الجزائر کو فتح دلا دی۔ افریقن نیشنز کپ کا ٹائٹل مقابلہ سینگال اور الجزائر کے درمیان 19 جولائی کو ہو گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟