20 اکتوبر 2019
تازہ ترین
سنی دیول کی الیکشن میں جیت خطرے میں

سنی دیول کی الیکشن میں جیت خطرے میں

 بھارتی الیکشن میں بی جے پی کے ٹکٹ پر گورداس پور لوک سبھا کی سیٹ جیتنے والے اداکارسنی دیول کی کرسی خطرے میں پڑنے لگی۔ ناموربالی وڈ اداکارسنی دیول حال ہی میں بھارتی الیکشن میں بی جے پی کے ٹکٹ پرپنجاب کے حلقے گورداس پورسے سیاسی اکھاڑے میں اترے اور اپنے حریفوں کومات دیتے ہوئے الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی، تاہم اب ان کی سیٹ خطرے میں پڑگئی ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنی دیول نے اپنی انتخابی مہم کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے طے کئے گئے اخراجات سے زیادہ پیسے خرچ کئے۔ انتخابی مہم کے دوران امیدواروں پرنظررکھنے والے ادارے واچ ڈوگ کوسنی دیول کے زائد اخراجات کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی ، لہٰذا اس معاملے پرالیکشن کمیشن سنی دیول کے خلاف کارروائی کرکے انہیں نوٹس جاری کرسکتا ہے جس کے باعث  سنی دیول کی جیتی ہوئی سیٹ بھی خطرے میں پڑسکتی ہے۔ بھارتی الیکشن کمیشن کی طرف سے مقررکردہ ماڈل ضابطہ اخلاق کے قواعدو ضوابط کے مطابق لوک سبھا کا کوئی بھی امیدوار اپنی انتخابی مہم میں 70 لاکھ روپے سے زائد اخراجات نہیں کر سکتا جبکہ الیکشن کمیشن کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق سنی دیول نےانتخابی مہم کے دوران تقریباً86  لاکھ روپے خرچ کئے۔ الیکشن کمیشن کو یہ اختیار بھی حاصل ہے کہ قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کا ادارہ امیدوار کی پارلیمنٹ کی رکنیت کو معطل کرکے دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار کو فاتح قرار دے سکتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟