23 جولائی 2019
تازہ ترین
سیمی فائنل میں سرینا، بربورا سے ٹکرائیں گی

سیمی فائنل میں سرینا، بربورا سے ٹکرائیں گی

 سال کے تیسرے بڑے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے وومنز سیمی فائنل میں سرینا ولیمز جمہوریہ چیک کی بربورا سٹرائیکووا سے ٹکرائیں گی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق سال کے تیسرے بڑے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے وومنز سنگلز سیمی فائنل جمعہ کو کھیلے جائیں گے، وومنز سنگلز ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے، سرینا ولیمز، سیمونا ہالپ، ایلینا سویٹولینا اور بربورا سٹرائیکووا سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر چکی ہیں۔ ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ میگا ایونٹ کے دونوں وومنز سنگلز سیمی فائنل میچز جمعہ کو ہونگے۔ پہلے میچ میں یوکرائن کی ایلینا سویٹولینا کا مقابلہ رومانیہ کی سیمونا ہالپ سے ہو گا۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں امریکا کی سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز جمہوریہ چیک کی بربورا سٹرائیکووا کے مد مقابل ہونگی۔ جس میں سرینا ولیمز نے فتح کا سلسلہ برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟