سلویسٹر سٹالون کی سلور سکرین پر واپسی

سلویسٹر سٹالون کی سلور سکرین پر واپسی

 معروف امریکی اداکار سلویسٹر سٹالون کی طویل عرصے کے بعد سلور سکرین پر واپسی ہوگئی اور ان کی آنے والی ایکشن فلم  ریمبو، لاسٹ بلڈ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ نئی فلم کے ٹریلر کے ساتھ ہی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ یہ اس کامیاب فلم سیریز کی آخری فلم ہوگی۔ واضح رہے کہ ریمبو،لاسٹ بلڈ شہرہ آفاق فلم ریمبو سیریز کی 5 ویں فلم ہے۔ پہلی فلم فرسٹ بلڈ کے نام سے 1982 میں ریلیز ہوئی تھی۔ سلویسٹر سٹالون نے بڑھتی عمر کے باعث فلموں میں کام سے معذرت کرلی تھی تاہم اب وہ دوبارہ ایکشن میں دکھائی دینگے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟