22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
 سلمان کا کترینہ کو شادی کا مشورہ

سلمان کا کترینہ کو شادی کا مشورہ

 بالی وڈ کے سلطان سلمان خان نے باربی ڈول کے نام سے مشہور اپنی سابقہ محبوبہ کترینہ کیف کو شادی کا مشورہ دے دیا اور ساتھ ہی انہوں نے ایک انوکھی خواہش کا بھی اظہار کیا ۔ بالی وڈ ہنگامہ میں انٹرویو کے دوران سلمان خان سے ایک سوال پوچھا گیا کہ  اگرکترینہ اداکارہ نہ ہوتیں تو کیا ہوتیں ؟ جس کے جواب میں سلمان خان نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ  کترینہ کو شادی کر لینی چاہئے اور بچے پیدا کرنے چاہئیں۔ سلمان خان کی اس بات پر کترینہ کیف نے حیرانگی سے انہیں کہا کہ کسی پیشے کا نام لیں، لیکن سلمان خان اپنے جواب پر ڈٹے رہے اور کہا کہ ماں ہونا بھی ایک بہت بڑا کام ہے جو کہ آپ کو ہر وقت مصروف رکھتا ہے۔ دوسری طرف فلم زیرو کی پروموشن کے دوران کترینہ کیف سے ارباز خان نے اپنے چیٹ شو میں ان کی شادی سے متعلق سوال کیا تھا، جس کے جواب میں انہوں نے کہا تھاکہ شادی کا ابھی کچھ کہہ نہیں سکتی، میں ایک وقت میں ایک کام کر سکتی ہوں ،زندگی کا کچھ پتہ نہیں کب کیا ہو جائے۔ کترینہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک خاتون ہونے کے ناطے وہ سمجھتی ہیں کہ زندگی میں شادی اور بچے بھی ضروری ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟