21 اگست 2019
تازہ ترین
سہیل تنویر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

سہیل تنویر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

ٹیسٹ فاسٹ بائولر سہیل تنویر نے اہلیہ کے ہمراہ ماہ رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے کرم سے مکہ اور مدینہ جانے کا موقع ملا، بحیثیت مسلمان طواف کعبہ اور روضہ رسول پر حاضری کے ساتھ قلب کو جو سکون ملتا ہے وہ کیفیت بیان نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بالخصوص کراچی رمضان کرکٹ کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتا ہے، لیکن اس بار انہوں نے اہلیہ کے ساتھ عمرے کی پہلے ہی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لیگ کرکٹ کی وجہ سے اگر آپ اپنے ملک کے لئے نہ بھی کھیل رہے ہوں تو مسلسل مصروفیات اور غیر ملکی دورے چلتے رہتے ہیں، بطور پیشہ ور کرکٹر ہمارے لئے یہی اوڑھنا بچھونا ہے۔ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے امکانات پر گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ون ڈے سیریز کی شکست کے باوجود انہیں امید ہے کہ ٹیم ورلڈ کپ میں حیران کن نتائج دے سکتی ہے اور ٹیم کو مسلسل ناکامیوں کے باوجود نظر انداز کرنا مناسب نہیں ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ وہ فی الحال کینیڈا جا رہے ہیں اگر پاک بھارت میچ کا ٹکٹ مل گیا تو 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسڑ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟