شریف خاندان نے معاشی دہشتگردی سے عوام کو لہولہان کیا،فردوس عاشق

شریف خاندان نے معاشی دہشتگردی سے عوام کو لہولہان کیا،فردوس عاشق

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے کہ تیس سال ملکی معیشت کا جنازہ نکالنے والے عوام کا مزید تیل نکالنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان نے معاشی دہشتگردی سے عوام اورمعیشت کو لہولہان کیے رکھا، معاشی تباہ کاریوں کے بعد اب یہ کس منہ سے عوام کے پاس جانے کی بات کرتے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ تیس سال ملکی معیشت کا جنازہ نکالنے والے عوام کا مزید تیل نکالنا چاہتے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟