28 مئی 2020
تازہ ترین
شمالی کوریا کا مختصر فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا کا مختصر فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا کی جانب سے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے کئی میزائلوں کا تجربہ کیا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی کوریا سے موصول ہونے والی رپورٹس میں چھوٹے رینج کے میزائل تجربوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے جبکہ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا ہے کہ میزائل تجربے شمالی کوریا کے مشرقی حصے سے کئے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائل تجربے کی تصدیق ہونے کی صورت میں پیونگ یانگ کی جانب سے نومبر 2017 میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجرجے کے بعد یہ پہلا میزائل تجربہ ہوگا۔ ویتنام سمٹ میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اور امریکی صدر ٹرمپ کی بلا نتیجہ ملاقات کے بعد یہ پہلا میزائل تجربہ ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے کہا ہے کہ شارٹ رینج میزائل کا تجربہ شمالی کوریا کے بڑے اور ایٹمی میزائلوں کے تجربے نہ کرنے کے وعدوں کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق میزائلوں کو جاپان کے ساحل میں داغا گیا جس نے 70 سے 200 کلو میٹر کے درمیان پرواز کی۔ دوسری جانب وائٹ ہائوس کے ترجمان نے کہا ہ ےکہ شمالی کوریا کے اس اقدام سے آگاہ ہے اور اس طرح کی اہم مانیٹرنگ کو جاری رکھا جائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟