شہباز شریف واپس آ گئے، عمران خان کی ڈھیل کا وقت ختم ،مریم اورنگزیب

 شہباز شریف واپس آ گئے، عمران خان کی ڈھیل کا وقت ختم ،مریم اورنگزیب

 ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف وطن واپس آگئے، اب عمران خان مصنوعی بیانیے سے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے اور اب ان کے گھبرانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی وطن واپسی کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ عمران صاحب شہباز شریف واپس آ گئے، آپ کی ڈھیل کا وقت ختم ہوا جاتا ہے، عمران صاحب آپ شہباز شریف کے آنے سے پہاڑوں میں چھپ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے جھوٹے کرائے کے ترجمانوں میں تھوڑی سی شرم ہے تو رضا کارانہ استعفے دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب شہباز شریف ملک سنوارنے والوں میں سے ہیں اور عوام ان سے محبت کرتے ہیں، عمران صاحب تیاری کریں آپ نے شہباز شریف کو اپنی نالائقی اور نااہلی کے جواب دینے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران صاحب کنٹینر پر گورنر ہائوس میں وزیراعظم کے رہنے پر بھاشن اور خود گورنر ہائوس میں مزے لے رہے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟