17 ستمبر 2019
تازہ ترین
شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف لندن میں تقریباً دو ماہ قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔  شہباز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو لیگی کارکنوں اور رہنمائوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا، گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ پارٹی صدر کے استقبال کے لئے لیگی رہنما امیر مقام، احسن اقبال، میاں مرغوب ، میاں مجتبیٰ ، بلال یاسین ، عظمیٰ بخاری ، راحیلہ خادم، ملک پرویز ، شائستہ پرویز ، علی پرویز ، وحید عالم خان، ارکان صوبائی اسمبلی خواجہ عمران نذیر، چودھری شہباز ، غزالہ سلیم بٹ، ملک سیف الملوک، عطااللہ تارڑ ،عائشہ غوث پاشا اور دیگر اہم رہنما بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ شہباز شریف نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا، پارٹی رہنمائوں سے مصافحہ کیا اور قافلے کی شکل میں ایئرپورٹ سے ماڈل ٹائون میں اپنی رہائش گاہ پہنچے۔ یاد رہے کہ شہباز شریف 10 اپریل کو طبی معائنے کے لئے برطانیہ گئے تھے، ان کے خلاف رمضان شوگر ملز اور آشیانہ سکینڈل کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟