16 نومبر 2019
تازہ ترین
شان کو شاہ رخ پر تنقید مہنگی پڑ گئی

شان کو شاہ رخ پر تنقید مہنگی پڑ گئی

 پاکستانی سپر سٹار شان شاہد کو لائن کنگ کے ہندی ورږن میں شاہ رخ خان کی آواز پر تنقید اس وقت مہنگی پڑ گئی جب ان کی ٹویٹ کے جواب میں ہندوستان سے کنگ خان کے مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور خوب کھری کھری سنائیں۔ کنگ خان کے کچھ فینز تو اپنے کمنٹس میں گالیاں تک دینے لگے۔ 19 جولائی کو دنیا بھر سمیت ہندوستان اور پاکستان میں بھی ڈزنی کی مشہور فلم  لائن کنگ ریلیز ہونے جارہی ہے جس کی ہندی ڈبنگ میں  مفاسا اور سمبا نامی شیروں کی آوازوں پر بالترتیب شاہ رخ خان اور ان کے بڑے بیٹے آریان خان نے وائس اوور دیا ہے۔ اس بارے میں 10 جولائی کے روز کنگ خان نے ٹویٹر پر اس فلم کی ایک کلپ شیئر کرائی۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے  اداکار شان شاہد نے لکھاکہ  برائے مہربانی ایک یادگار فلم کو ہندی ڈبنگ سے تباہ نہ کیجئے۔ شاہ رخ کی آواز کسی بھی دوسری فلم کےلئے اس کے وائس اوور سے مختلف نہیں۔ شیر کی ڈبنگ کرنے کےلئے کم از کم اپنی آواز کا انداز تو بدل لیتے۔ شان کا یہ تبصرہ شاہ رخ خان کے بھارتی مداحوں کو اتنا برا لگا کہ انہوں نے جواب میں الٹے سیدھے کمنٹس کرنے شروع کر دیئے۔ مثلاً  ایک  صارف نے  پاکستانی سمبا، دہاڑتے ہوئے لکھ کر سرفراز احمد کی تصویر لگا دی جس میں وہ جماہی لے رہے ہیں۔ شاہ رخ خان کے کچھ مداح تو شان شاہد کو باقاعدہ گالیاں دینے پر بھی اتر آئے ۔ ایک اور صارف  نے کہا کہ پہلے 19 جولائی کا انتظار کرلو، پوری فلم توجہ سے دیکھنا اور پھر اپنا منہ کھولنا۔ میں ایسے مفروضوں والے کمنٹس سے عاجز آگیا ہوں۔ î


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟