17 نومبر 2019
تازہ ترین
شام ، اتحادی افواج کی بمباری،14 شہری جاں بحق

شام ، اتحادی افواج کی بمباری،14 شہری جاں بحق

شام میں اتحادی افواج کی ایک گاؤں پر بمباری سے 7 بچوں سمیت 14 شہری جاں بحق ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بشار الاسد اور اتحادی افواج کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ادلب کے گائوں ماہمبیل پر بمباری کی گئی جس  میں 7 بچوں اور ایک خاتون سمیت 14 شہری جاں بحق ہوگئے۔ انسانی حقوق کے مبصر برائے شام نے دعویٰ کیا کہ ادلب میں اب بھی خونی جھڑپ جاری ہے، 4 ماہ میں 520 شہریوں کی ہلاک ہوچکے ہیں، اتحادی افواج نے تازہ کارروائی بھی ایک رہائشی علاقے میں کی۔ ایک خاتون راکٹ لگنے کے باعث ہلاک ہوئیں۔ داعش کے جنگجوئوں کے آخری ٹھکانے ادلب کے اکثریتی علاقوں سے حکومتی فورسز 8 سال بعد باغیوں کا قبضہ چھڑوانے میں کامیاب ہوگئی، تاہم چند علاقوں میں اب بھی داعش کا تسلط برقرار ہے۔ روس اور ترکی میں قیام امن کے معاہدے کے باوجود اتحادی افواج رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟