20 جولائی 2019
تازہ ترین
صحافی سے بدسلوکی، سلمان کیخلاف شکایت درج

صحافی سے بدسلوکی، سلمان کیخلاف شکایت درج

 بھارتی صحافی نے بدسلوکی کرنے پر بالی وڈ کے دبنگ خان کے خلاف شکایت درج کرادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والے صحافی اشوک ایس پانڈے نے بالی وڈ کے سلطان سلمان خان اور ان کے ماتحت وجے کے خلاف ممبئی کی عدالت میں شکایت درج کرائی ، جس میں انہوں نے سلمان خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ 24 اپریل کو وہ اپنی کار میں کیمرہ مین سید عرفان کے ساتھ جارہے تھے کہ انہوں نے سلمان خان کو سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا اس وقت سلمان خان کے ساتھ ان کے ماتحت بھی موجود تھے۔ پانڈے نے سلمان خان کے ساتھ موجود افراد سے سلومیاں کی سائیکل چلاتے ہوئے ویڈیو بنانے کی اجازت مانگی جو انہیں دے دی گئی، لیکن جب انہوں نے سلمان خان کی ویڈیو بنانی شروع کی تو سلمان خان کو یہ اچھا نہیں لگا۔ سلمان خان کے تیور دیکھ کر ان کے ساتھ موجود افراد نے ان کی کار پر حملہ کر دیا اور انہیں مارنا شروع کر دیا۔ پانڈے نے کہا کہ سلمان خان بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئے اور ان کا موبائل چھین کراسے توڑنے کی کوشش کی اور اس کے علاوہ موبائل سے سارا اہم ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کر دیا۔ جب پانڈے نے اس واقعے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرنے کی کوشش کی تو پولیس نے شکایت درج کرنے سے انکار کردیا۔ پولیس سے مایوسی کے بعد پانڈے نے ممبئی کے علاقے اندھیری میں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ عدالت اس معاملے پر تفصیلی تحقیقات اور واقعے کے خلاف مناسب کارروائی کے لئے پولیس کوہدایت جاری کرے۔ اس معاملے کی سنوائی اگلے ماہ 12 تاریخ کو ہوگی جس میں عدالت فیصلہ کرے گی کہ پولیس کو معاملے کی تحقیقات کے لئے ہدایت دی جائے یا ملزمان کو ثمن جاری کیا جائے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟