25 مئی 2019
تازہ ترین
شاداب قومی ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے لندن روانہ

شاداب قومی ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے لندن روانہ

 میڈیکل رپورٹ کلیئر آنے کے بعد کرکٹر شاداب خان قومی ٹیم کو جوائن کرنے کے لئے لندن روانہ ہوگئے۔ شاداب خان اسلام آباد سے برطانیہ روانہ ہوئے ہیں، انہیں ہیپاٹائٹس وائرس کنڑول ہونے پر دوبارہ قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا ۔  روگرام کے مطابق 21 سالہ سپنر جمعہ کو ڈاکٹر پیٹرک کینڈی کو تفصیلی چیک اپ کرائیں گے۔ تین ہفتے پہلے ہیپاٹائٹس سی کی نشاندہی پر ڈاکٹر پیٹرک ہی نے ان کے لئے ادویات تجویز کی تھیں۔ شاداب خان 20 مئی کو قومی ٹیم کو جوائن کریں گے تاہم ورلڈ کپ کے 24 اور 26 مئی کو افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول پریکٹس میچوں میں  ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط اور ٹیم مینجمنٹ کی صوابدید ہوگی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟