23 جولائی 2019
تازہ ترین
شعیب ملک کی کرکٹ ریٹائرمنٹ پر ثانیہ کا جذباتی پیغام

شعیب ملک کی کرکٹ ریٹائرمنٹ پر ثانیہ کا جذباتی پیغام

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر شعیب ملک کے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے جذباتی پیغام تحریر کرتے ہوئے انہیں پاکستان کے لئے خدمات انجام دینے پر سراہا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے گزشتہ برس جون میں ہی ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ گزشتہ روز بنگلہ دیش سے میچ کے بعد شعیب ملک نے کہا کہ آج ان کا ون ڈے کیریئر ختم ہوگیا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ شعیب ملک کے اعلان کے بعد ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا نے ٹویٹر پر جذباتی پیغام شیئرکرتے ہوئے کہا کہ ہرکہانی کا اختتام ہے، لیکن اس زندگی میں ہراختتام کی ایک نئی شروعات ہوتی ہے، شعیب آپ نے 20 سال تک اپنے ملک پاکستان کے لئے خدمات انجام دیں، آپ اسے عزت اور عاجزی کے ساتھ جاری رکھیں۔ آپ نے جو کچھ بھی حاصل کیا،  اس کے لئے مجھے اور ازہان کو آپ پر فخر ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ آپ جو ہیں ہمیں اس پرفخر ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟