21 اپریل 2021
تازہ ترین
شعیب اختر کا افغان کرکٹ چیف کو کامیڈی کرنیکا مشورہ

شعیب اختر کا افغان کرکٹ چیف کو کامیڈی کرنیکا مشورہ

سابق پاکستانی فاسٹ بائولر شعیب اختر نے افغان کرکٹ چیف اسداللہ کو کامیڈی کرنے کا مشورہ دے دیا۔ افغان کرکٹ چیف اسد اللہ نے گزشتہ روز پاکستان سے کہا تھا کہ وہ افغانستان سے کرکٹ سیکھے، جس پر شعیب اختر نے کہا کہ وہ کامیڈین کا کام زیادہ اچھے انداز میں کرسکتے ہیں، ان کی ناقص کرکٹ مینجمنٹ کے اثرات ورلڈ کپ میں افغان ٹیم کی پرفارمنس پر بھی پڑے ہیں۔ یاد رہے کہ اسد اللہ نے ایک انٹرویو میں ورلڈ کپ کے دوران افغانستان ٹیم کی پرفارمنس کو گرین شرٹس سے کہیں زیادہ بہتر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو چاہئے کہ وہ اپنے ملک میں کرکٹ کا معیار بہتر بنانے کیلئے افغانستان سے ٹیکنیکل، کوچنگ اور دیگر تعاون کی درخواست کرے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟