20 ستمبر 2019
تازہ ترین
 شاہ رخ  نے دی لائن کنگ 40 بار کیوں دیکھی

 شاہ رخ  نے دی لائن کنگ 40 بار کیوں دیکھی

 بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ہالی وڈ سپرہٹ فلم دی لائن کنگ 40 بار دیکھنے کی وجہ بتا دی۔ ہالی وڈ فلم  دی لائن کنگ بچوں کی پسندیدہ فلم توہے ہی لیکن بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان بھی اس فلم کے بہت بڑے مداح ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے یہ فلم 40 باردیکھی ہے۔ کنگ خان نے دی لائن کنگ کو اتنی زیادہ بار دیکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ظاہر سی بات ہے ہمارے تین بچے ہیں، ہم یہ فلم دیکھتے ہوئے پیزا اور ڈوسا یا پھر وہ سب چیزیں بناتے تھے جنہیں بچے پسند کرتے ہیں اس کے بعد ہم اپنے گھر میں تھیٹر جیسا ماحول بناتے  اور سب مل کر فلم دیکھتے تھے۔ انہوں  نے کہا کہ میں یہ فلم 40 بار دیکھ چکا ہوں،  ہربار پوری فلم نہیں دیکھی لیکن جب بھی میرے بچوں میں سے کوئی فلم دیکھتا تھا میں اس کے ساتھ یہ فلم دیکھتا تھا، اس طرح میں نے یہ فلم 40 بار دیکھ لی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب ان کا اپنے بچوں کے ساتھ کوئی فلم دیکھنے کا دل چاہتا ہے تو وہ  دی لائن کنگ دیکھتے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟