سید نور نے بجٹ کو عوام کیلئے بہترین قرار دیدیا

سید نور نے بجٹ کو عوام کیلئے بہترین قرار دیدیا

 پاکستان فلم پرڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید نور نے وفاقی بجٹ 2019-20 کو غریب عوام کے لئے بہترین قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سید نور نے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کو بہتر کرنے اور غیر ملکی قرضوں کی واپسی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ قومی معیشت موجودہ حکومت کی بہترین اقتصادی پالیسیوں کی بدولت بہتری کی طرف گامزن ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ عوام کو بھی ملک کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟