22 جولائی 2019
تازہ ترین
سچن ٹنڈولکر کی سرفراز احمد  پر کڑی تنقید

سچن ٹنڈولکر کی سرفراز احمد  پر کڑی تنقید

سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر نے سرفراز احمد کی کپتانی پر کڑی تنقید کی ہے۔  سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ سرفراز احمد فیلڈنگ کے دوران بہت گھبرائے ہوئے دکھائی دے رہے تھے، خاص طورپر بائولرز کے پلان کے مطابق درست جگہ پر فیلڈرز کھڑے کرنے میں ناکام رہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہاب ریاض جب بائولنگ کررہے تھے تو  شارٹ مڈوکٹ پر فیلڈر تھا جبکہ شاداب کے وقت سلپ فیلڈر تھا۔ ان کنڈیشنز میں  سپنرز کے لئے بال کو گرپ کرنا خاصا مشکل ہوتا ہے، خاص طورپر جب اسکی لائن ویولینتھ بھی درست نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بڑے مقابلوں میں یہ اپروچ ٹھیک نہیں ہوتی، ایسا لگاکہ ان کے پاس کوئی گیم پلان اور سوچ نہیں تھی، جب بال زیادہ سیم نہ ہورہا تو اوور دی وکٹ زیادہ بائولنگ نہیں ہونی چاہئے۔ وہاب نے جب رائونڈ دی وکٹ بائولنگ کی تو اس وقت کافی دیر ہوچکی تھی، حسن واحد بائولر دکھائی دیا جو وکٹ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟