05 دسمبر 2019
تازہ ترین
صبورعلی کی خودکشی کی خبروں کی تردید

صبورعلی کی خودکشی کی خبروں کی تردید

نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی کی بہن اور اداکارہ صبور علی نے خودکشی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ اداکارہ صبور علی کے حال ہی میں ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرنے لگیں کہ صبور علی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی  تاہم انہیں بروقت بچالیا گیا۔ صبور علی کی خودکشی کرنے کی خبر پر  مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے، تاہم صبور علی نے ان کے بارے میں گردش کرنے والی تمام افواہوں کی تردید کردی۔ صبور علی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے خودکشی سے متعلق تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری خودکشی کرنے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں۔ مجھےفوڈ پوائزننگ کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا لیکن اب میں بالکل ٹھیک ہوں۔ صبور علی نے خودکشی سے متعلق افواہیں پھیلانے والوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مہربانی کرکے غلط معلومات پر مبنی خبریں پھیلانا بندکریں، کیونکہ  اس طرح کی خبریں لوگوں کی زندگیوں پر بہت گہرا اثر ڈالتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی بیماری اور موت ایسے موضوعات نہیں ہیں جن پر مذاق کیاجائے، اس طرح کی پوسٹ شیئر کرنے سے قبل ایک بار اس شخص کے بارے میں بھی سوچیں جن کے بارے میں آپ غلط افواہ پھیل ارہے ہیں، اس کے علاوہ صبور علی نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں نیک تمنائوں کے پیغامات بھیجے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟